کراچی :پاکستان میں گزشتہ تین روز کے دوران سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آج مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 500 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 64 روپے رپورٹ ہوئی ہے۔
گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپے جبکہ بدھ کو 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 70 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4020 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار536 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار ایک روپے کی نمایاں کمی سے 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 221 روپے کی کمی سے 6 ہزار روپے کی سطح سے گر کر 5865 روپے ہوگئی۔
بدھ کے مقابلے میں جمعہ تک سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 8 ہزار 36 روپے کی کمی سامنے آئی۔

