سیالکوٹ (بے نقاب نیوز سلیم احمد اعوان شیخوسے )
تھانہ پھوکلیان کے علاقہ پل بجواں میں گھریلو تلخ کلامی اور ناچاقی پر سنگدل دادا نے اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ اپنے ہی معصوم پوتے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم دادا اور دونوں چچاؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پھوکلیان کے علاقہ پل بجواں میں حقیقی دادا محمد اسلم نے اپنے دو بیٹوں افضال اور افضل کے ساتھ مل کر اپنے بیٹے محمد اکرم کے بیٹے علی حیدر پر بلاجواز وحشیانہ تشدد کیا۔ تشدد کے نتیجے میں معصوم علی حیدر شدید زخمی ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے زخمی بچے کے والد محمد اکرم کی مدعیت اور درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان محمد اسلم (دادا) اور اس کے دونوں بیٹوں افضال اور افضل کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔علاقے کی سطح پر اس دلخراش واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


