تربت:بیوروچیف
تربت کے علاقے مچھلی مارکیٹ میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر تیزاب پی لیا، جس کے نتیجے میں وہ ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد خاتون کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔

