Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      صدر ٹرمپ آئی ٹی سیکٹر کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں? مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر ’ایس آئی‘ رکھنے کا اعلان،, وائٹ ہاؤس میں ٹیک ٹائیکونز کا اکٹھ

      میٹا نے شروع کیا انٹرپرائز پلیٹ فارم، کمپنیوں کو اے آئی سے آگے بڑھانے پر رہے گا فوکس

      اے آئی ٹیکنالوجی انسانی وجود کے لیے خطرہ: سیکیورٹی ریسرچ کمپنی ‘انتھروپک’ کا سنسنی خیز دعویٰ

      ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام: قصور، فیصل آباد اور اوکاڑا کے ایم ڈی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ہٹا دیے گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس

      اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل لانچ کرنے کا فیصلہ واپس ، وجہ کیا بنی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سندھ کا تنظیمی اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    عمرکوٹ (رپورٹ: بیورو چیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی)

    انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پاکستان، سندھ کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے اہم اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ مینارٹی ونگ ڈاکٹر ایم لال واگھانی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں انسانی حقوق، بالخصوص اقلیتی برادری کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے لیے آواز کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پاکستان سندھ کے تنظیمی امور کے حوالے سے اہم اجلاس جلد کراچی، حیدرآباد اور عمرکوٹ میں منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں تنظیم کے مرکزی چیئرمین رانا بشارت علی خان، صدر سندھ مینارٹی ونگ آفاق یوسف، نائب صدر گوتم شرما، ڈونگرو مل، بیربل، اور تقی صاحب سمیت سندھ کے دیگر اہم عہدیداران کی شرکت متوقع ہے۔

    ان اجلاسوں میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے، انسانی حقوق کے تحفظ، اقلیتی برادری کے مسائل، عوامی رابطہ مہم، نوجوانوں کی شمولیت اور سندھ کے مختلف علاقوں میں تنظیمی سرگرمیوں کے فروغ پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

    سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ مینارٹی ونگ ڈاکٹر ایم لال واگھانی نے بتایا کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا بنیادی مقصد انسانی وقار، مساوات، قانون کی پاسداری، انسانی حقوق کے شعور اور پرامن سماجی جدوجہد کو فروغ دینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں دورے اور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے انسانی حقوق سے متعلق مسائل کو اجاگر کیا جائے گا، جبکہ اقلیتی برادری کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے بھی مؤثر آواز بلند کی جائے گی۔

    ڈاکٹر ایم لال واگھانی نے تنظیم کے مرکزی چیئرمین رانا بشارت علی خان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ اور مظلوم طبقات کی بلا تفریق داد رسی کے لیے تنظیم ہر سطح پر تمام تر صلاحیتیں بکار لائے گی اور پرامن جدوجہد کا دائرہ کار پورے صوبے میں وسیع کیا جائے گا۔

    Related Posts

    قومی کرکٹر محمد رضوان کوNCCIAکا دوسرا نوٹس، پیشی کاحکم

    سونے کی قیمت میں 3 روزہ وقفے کے بعد اضافہ، فی تولہ سونا پھر مہنگا ہو گیا

    23 سالہ عسکری مشن کا اختتام: امریکی افواج کا عراق سے مکمل انخلا

    مقبول خبریں

    قومی کرکٹر محمد رضوان کوNCCIAکا دوسرا نوٹس، پیشی کاحکم

    کیا مانچسٹر سٹی پریمیئر لیگ سے باہر ہو جائے گا؟ 11 ہزار کروڑ روپے کے گھپلے کی وجہ سے ہنگامہ برپا

    سونے کی قیمت میں 3 روزہ وقفے کے بعد اضافہ، فی تولہ سونا پھر مہنگا ہو گیا

    23 سالہ عسکری مشن کا اختتام: امریکی افواج کا عراق سے مکمل انخلا

    سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈی سی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد و خوشاب کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

    بلاگ

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    اصولوں کی سیاست اور خیبر پختونخوا کا موجودہ سیاسی منظرنامہ

    کمالیہ کا شرمناک واقعہ: ایس ایچ او گرفتار،،، نگران افسران اور سیاسی پشتیبان کب کٹہرے میں آئیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.