ورثاء سے پوسٹ مارٹم کے لئے مطلوبہ سامان مارکیٹ سے لانے کے معاملے پر ڈی ایچ او سانگھڑ کا سخت نوٹس، تین رکنی کمیٹی قائم
سانگھڑ(رپورٹ:اشفاق سلہری)
5سالہ دعا کے زیادتی کے بعد قتل کامعاملہ ۔بچی کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے معاملے پر ٹنڈوآد م ہسپتال عملے کا ورثاء سے پوسٹ مارٹم کے لئے مطلوبہ سامان مارکیٹ سے لانے کے معاملے پر ڈی ایچ او سانگھڑ کا سخت نوٹس ۔مبینہ طور پر عملے نے ورثا ء سے پوسٹمارٹم کے لیے سامان باہر سے لانے کا کہا تھا ۔ جس پرلواحقین نے احتجاج کیا تھا ۔ ۔ڈاکٹر بھار وسان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔کمیٹی 72گھنٹوں کے اندر رپورٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کو پیش کرے گی ۔


