عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
سامارو میں یومِ شہداء 6 ستمبر کے موقع پر شاندار ریلی کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق سامارو شہر کے چیمبر آف کامرس کے سینیئر نائب صدر بلال جان قائم خانی کی جانب سے 6 ستمبر یومِ دفاع و یومِ شہداء کے حوالے سے ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سامارو شہر میں سے مختلف طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی
ریلی کا آغاز شاہ لطیف چوک سامارو سے ہوا جو شہر کا گشت کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب سامارو پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں سیاسی سماجی اور نوجوان شخصیات کے علاوہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سامارو کے طلبہ مدارس کے طلبہ اور وطنِ عزیز سے محبت کرنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے صدر شکیل احمد قائم خانی سینیئر نائب صدر بلال جان قائم خانی ایس ایچ او سامارو شاہنواز خاصخیلی این پی سی آئی ایچ آر کے ڈویژنل صدر علی حسین سولنگی رمیش راجہ سمیت دیگر سیاسی سماجی اور نوجوان رہنماؤں نے بھی ریلی میں شرکت کی
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پاک فوج کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونجتی رہی
مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں 6 ستمبر 1965ء کو پاک فوج کے بہادر جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے اپنی بہادری جرات اور قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کی
انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کے حقیقی ہیرو ہیں اور پوری پاکستانی قوم انہیں ہمیشہ محبت احترام اور عقیدت کے ساتھ یاد رکھے گی
مقررین کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر ہمیں اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے متحد رہنے کا درس دیتا ہے۔ آج ہم اپنے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی استحکام اور دفاع کے لیے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
آخر میں شرکاء نے شہداء پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی اور پاکستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں


