Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

      آرٹیمیس ٹو کے خلابازوں کیلئے امریکا کا سب سے بڑا اعزاز: صدر صدر ٹرمپ کا نئی خلائی اکیڈمی بنانے کا اعلان

      پیوٹن کا نئی ’وولگا K50‘ کا ٹیسٹ ڈرائیو: "ایک انگلی سے بھی چلائی جا سکتی ہے”

      امریکی تیل کمپنیوں کی لاٹری: ٹرمپ اور وینزویلا کے درمیان "تاریخی تیل ڈیل” ، شیورون اور موبل کے وارے نیارے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کو 194 رنز سے شکست، بیٹنگ لائن پھر ناکام

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لارڈز:انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو 194 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔ انگلش ٹیم کی جانب سے 389 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
    لارڈز میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 177 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے کیا اور اس کی آخری 3 وکٹیں گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 31 رنز کے اضافے سے گر گئیں۔
    جس کے بعد انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 54.2 اوورز میں 208 رنز بناکر آل آوٹ ہوئی۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز کی خاص بات ایسیکس کاؤنٹی کے 29 سال کے ڈین لارنس کے 70 گیندوں پر بنائے گئے 54 رنز تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈین لارنس کی یہ چھٹی نصف سنچری اننگز تھی۔
    اس کے علاوہ ہیری بروک 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ایمیلو گے 31، کپتان جو روٹ 24 اور جارڈن کاکس 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کی دوسری اننگز میں محمد عباس سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد علی اور خرم شہزاد کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔
    محمد عباس نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بھی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، اس طرح انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 36 سال کے محمد عباس کی لارڈز میں یہ پانچ وکٹ کی پہلی اور پاکستان کی طرف سے تاریخی لارڈز کے میدان پر کسی بھی پاکستانی بولر کی پانچ وکٹ لینے کی ساتویں پرفارمنس تھی۔
    لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، جس کے باعث انگلش ٹیم کو 180 رنز کی قیمتی برتری حاصل ہوئی تھی۔
    انگلینڈ نے پہلی اننگز کی 180 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز میں پاکستان کو ٹیسٹ جیتنے کے لیے 389 رنز کا ہدف دیا۔
    پاکستان کی دوسری اننگز میں بھی پہلی اننگز کی طرح اوپنر امام الحق پنڈلی میں تکلیف کے سبب دستیاب نہ تھے اور شان مسعود کے ساتھ آذان اویس اننگز نے اننگز کا آغاز کیا لیکن قومی ٹیم کا اسکور 7 تک پہنچا تو یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں گرگئیں۔
    پہلی اننگز میں 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے بلے باز آذان اویس دوسری اننگز میں صرف 6 رنز ہی بناسکے اور اولی روبنسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے اور 7 رنز ہی پر عبد اللہ شفیق بھی بغیر کوئی رن بنائے اپنی وکٹ گنوابیٹھے، وہ بھی روبنسن کا شکار بنے۔
    اس کے بعد پاکستان کا اسکور 14 رنز تک پہنچا تو کپتان بابر اعظم بھی صرف 6 رنز بناکر جوفرا آرچر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
    پاکستان کی 14 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد سعود شکیل اور شان مسعود نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 111 تک پہنچایا تاہم چوتھے دن کھانے کے وقفے کے بعد بارش کے سبب کچھ دیر کے لیے کھیل روکا اور جب دوبار شروع ہوا تو 111 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا۔
    اولی روبنسن ایک اندر آتی گیند شان مسعود کے پیڈز پر لگی لیکن جنوبی افریقا کے امپائر پالیکر نے بائیں ہاتھ کے بیٹس مین کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ البتہ ڈی آر ایس میں واضح تھا کہ گیند واضع طور پر شان مسعود کی وکٹوں میں جارہی تھی، جب پیڈ پر لگی اور یوں امپائر کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔
    شان مسعود 72 گیندوں پر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور یوں سعود شکیل اور شان مسعود کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے قائم 97 رنز کی شراکت داری ختم ہوئی۔
    اس کے بعد چھٹے نمبر پر آنے والے وکٹ کیپر محمد رضوان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 9 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے۔ رضوان صرف ایک رن بناکر اولی روبنسن کی دوسری اننگز میں چوتھی وکٹ بنے۔ رضوان نے وکٹوں میں آتی ایک سیدھی گیند پر گھٹنہ زمین پر رکھ کر زور دار شارٹ مارنے کی کوشش کی اور ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔
    پاکستان کا اسکور 146 تک پہنچا تو علی عثمان 16 کے انفرادی اسکور پر جوفرا آرچر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جب کہ دوسرے اینڈ پر سعود شکیل ڈٹے رہے۔
    پاکستان کی ساتویں وکٹ 169 رنز پر اس وقت گری جب سعود شکیل جوش ٹونگ کو پل شارٹ کھلیتے ہوئے بدقسمتی سے پانچویں ٹیسٹ سنچری سے محض 3 رن پہلے ہیری بروک کو باؤنڈری لائن پر کیچ تھما بیٹھے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 122 گیندوں پر 13 چوکو اور 2 چھکوں کی مدد سے 97 رنز کی اننگز کھیلی۔
    176 کے اسکور پر خرم شہزاد 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ 194 رنز پر محمد علی 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ محمد عباسی 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
    اس طرح انگلینڈ کے 389 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہوگئی اور دوسری اننگز میں پوری ٹیم 50.5 اوورز میں 194 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ یوں انگلینڈ نے یہ میچ 194 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا اور ساتھ ہی 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بھی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

    Related Posts

    ایپسٹین فائلز کیس :غزیسلین میکسویل کی تمام قانونی اپیلیں مسترد: کیا صدر ٹرمپ صدارتی معافی دیں گے؟

    مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ترکیے پہنچ گئے

    جرمنی چوتھی بار ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا: فائنل میں اسپین کو شکست دے کر پاکستان کا ریکارڈ برابر کر دیا

    مقبول خبریں

    ایپسٹین فائلز کیس :غزیسلین میکسویل کی تمام قانونی اپیلیں مسترد: کیا صدر ٹرمپ صدارتی معافی دیں گے؟

    مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ترکیے پہنچ گئے

    جرمنی چوتھی بار ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا: فائنل میں اسپین کو شکست دے کر پاکستان کا ریکارڈ برابر کر دیا

    ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

    نیپال میں کیچڑ سے نمٹنے، لاشوں کی آخری رسومات کی جنگ، ہلاکتیں 903، 4200 افراد اب بھی لاپتہ

    بلاگ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    ننھے سکاؤٹس کی بڑی کامیابی — ضلع خوشاب کا پنجاب بھر میں روشن نام

    ”بے زبانوں کی فریاد سنی گئی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.