خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے جوہر آباد اور نوشہرہ کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے وی ٹی آئ سنٹرز میں آئی ٹی ٹریننگ مکمل کرنے والے بچوں سے ملاقات کی، ان کی کامیابی کی خوشی میں شریک ہوئے اور ان کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے اساتذہ کرام اور اسٹاف سے گفتگو کرکے اس بات کا اطمینان کیا کہ بچوں نے اس تربیت سے عملی طور پر کیا سیکھا اور یہ پروگرام ان کے لیے کس قدر مفید اور نتیجہ خیز ثابت ہوا۔ بچوں کے چہروں پر خوشی، جوش اور خود اعتمادی اس کامیابی کا سب سے خوبصورت ثبوت تھی۔


