دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر قوم شریف خیل، ماتاڑ کے مشران نے ایس ڈی پی او سرکل واڑی سے اہم ملاقات کی، جس میں علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے، بڈالئی اور ماتاڑ کے حالیہ تنازعات کے پرامن حل اور شرعی فیصلوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔مشران کو پرامن رہنے، اشتعال انگیزی سے گریز اور باہمی اتحاد و برداشت کو فروغ دینے کی تلقین کی گئی۔ اس موقع پر پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون اور شرپسند عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا

