اسلام آباد+جدہ+لاہور+پشاور+کراچی:وفاقی وزرا، مشیران اور سیاستدانوں نے تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ پائیدار امن، علاقائی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا اور باقی دنیا کے لئے اتحاد سلامتی اور تعاون کا پیغام ہے،
عطااللہ تارڑ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات
Makkah Defence Agreement
🇵🇰🇸🇦🇹🇷Proud of our leadership! Pakistan has earned respect and honour all across the globe. Alhamdulillah, this will bring prosperity and peace to the three brotherly nations and to the Ummah pic.twitter.com/NgPTywKaYV
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) August 7, 2026
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ الحمدللہ!تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق عطا اللہ تارڑ کاکہناتھا کہ تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا،معاہدے پر خانہ کعبہ کے قریب دستخط کئے گئے۔
اختیار ولی ، کوآرڈینیٹر وزیراعظم
وزیراعظم کےکوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے ہونیوالے اسٹریٹیجک معاہدے میں ترکیہ کو بھی شامل کر لیا گیا۔ مکہ میں وزیراعظم شہبازشریف ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ تینوں ملکوں میں کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ملکوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا انشاءاللہ یہ معاہدہ مسلم ممالک کے اتحاد کی تعبیر ثابت ہوگا۔ بہت بڑی کامیابی ہے قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے، بہت اچھا وقت آنے والا ہے اللہ ہمیں نصیب کرے۔ خطے میں اور قرب و جوار میں طاقت کے توازن کے پیمانے بدل گئے ہیں اب بھارت اور اسرائیل کی چودھراہٹ ختم ہو چکی ہے۔
یہ تصویر اور یہ منظر دیکھنے کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے دعائیں مانگی تھیں اور ہم نے ساری عمر اس انتظار میں گزاردی کہ ایک دن آئیگا اور یہ منظر ہم دیکھیں۔ شکریہ وزیراعظم شکریہ فیلڈ مارشل @CMShehbaz pic.twitter.com/qWWME2xSix
— Ikhtiar Wali (@ikhtiarwali) August 7, 2026
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔
طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر cad
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور دہائیوں پر محیط لازوال بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ اتحاد، اجتماعی سلامتی اور اسٹریٹجک تعاون کا واضح پیغام ہے، پائیدار امن اور علاقائی استحکام کے لیے یہ دفاعی اتحاد انتہائی ضروری ہے۔
A defining moment for the Muslim world.
The Makkah Joint Defence Agreement between Pakistan, Saudi Arabia, and Türkiye reflects the strength of a partnership built on trust, shared values, and decades of unwavering brotherhood. This landmark accord sends a clear message that… pic.twitter.com/auawQOg5Rr
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) August 7, 2026
وفاقی وزیر نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ اتحاد تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے۔ اوریہ دفاعی شراکت داری آنے والی نسلوں کے لیے طاقت، یکجہتی اور خوشحالی کا باعث بنے گی۔
The #Mecca_Joint_Defense_Treaty signed between Pakistan, Saudi Arabia and Turkey in Mecca is a historic development and a good omen for the Muslim Ummah.
Praise be to Allah, the Lord of the Worlds.
An attack on one country will be considered an attack on all three…
This…
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 7, 2026
خواجہ سعد رفیق
سابق وفاقی وزیر اور سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو مسلم اُمہ کے لیے ایک تاریخی پیش رفت اور نیک شگون قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، اجتماعی سلامتی اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔معاہدے کے تحت اگر تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ ہوتا ہے تو اسے تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا، جو مسلم دنیا کے باہمی دفاع اور یکجہتی کے عزم کا واضح اظہار ہے۔یہ معاہدہ امتِ مسلمہ کے استحکام، سلامتی اور باہمی اخوت کے فروغ کے لیے بنیادی ستون ثابت ہوگا اور اس نے ہر صاحبِ ایمان کے دل کو مسرت اور اطمینان سے بھر دیا ہے۔
A historic day for Pakistan, Saudi Arabia, and Türkiye! 🇵🇰🇸🇦🇹🇷
I extend my heartiest congratulations to our nation and our brotherly nations on the signing of the historic Mecca Joint Defence Agreement. This strategic partnership ushers in a new era of collective deterrence,…— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) August 7, 2026
عبدالعلیم خان وفاقی وزیر مواصلات
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مشترکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی کامیابی، معاہدہ خطے میں امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وفاقی وزیر مواصلات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معاہدے مضبوط ہونگے، پاک فوج کی عزت ووقار میں مزید اضافہ ہو گا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی قیادت یکساں مبارکباد کی مستحق ہے، ایسی کاوشیں مسلم ممالک کے مابین اتحاد و یگانگت کا باعث ہونگی، افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کر پاکستانی کے لئے قابل فخر ہے، یہ معاہدہ دفاع کے علاوہ تجارت، معیشت اور سہہ ملکی تعاون کے فروغ کا باعث ہو گا۔ عبدالعلیم خان نے نعرہ لگاتے ہوئے لکھا کہ "پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ دوستی، زندہ باد، پاکستان، پائندہ باد” ۔

