لندن:انڈیا نے جمعے کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نئی دہلی اس پیش رفت کا ’قریب سے جائزہ‘ لے رہی ہے۔
نئی دہلی میں پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا: ’جہاں تک تینوں ملکوں کے درمیان معاہدے کا معاملہ ہے تو ہم اس پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور ہم مزید اس پر بعد میں آپ کو آگاہ کریں گے۔‘
ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس معاہدے پر تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔
معاہدے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں: انڈیا، اسرائیل کا ردعمل دینے سے انکار

