Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

      آئی پیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، واٹس ایپ میں چار نئے فیچرز متعارف

      کیا مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کلاس رومز میں انسانی استاد کی جگہ لے سکتے ہیں؟نیویارک کے ہائی سکول میں پہلی ”ہیومینائڈ“ ٹیچر تعینات

      ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”صرف25 ہزار“ کے عوض بھائیوں کیخلاف استعمال کیا گیا، دہشت گرد گروہ تنظیم نہیں چھوڑنے دیتے:دہشت گرد حبیب اللہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوئٹہ:بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے ایک اہم دہشت گرد حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے دورانِ تفتیش تنظیم کے بھیانک عزائم، بھرتی کے طریقوں اور ملک دشمن کارروائیوں کے حوالے سے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔
    صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل اورناچ سے تعلق رکھنے والے حبیب اللہ نے اعتراف کیا کہ دہشت گرد تنظیم نے اسے پہلے جھوٹے وعدوں اور مالی لالچ کے ذریعے اپنے جال میں پھنسایا اور بعد ازاں فکری ذہن سازی کرکے دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے تیار کیا۔ حبیب اللہ کے مطابق اسے ابتدا میں ’چنل دشت‘ منتقل کیا گیا جہاں اس کا برین واش کیا گیا، اور پھر ’سرگڑھ کیمپ‘ میں اسے اسلحہ چلانے، بارودی مواد کا استعمال کرنے، گھات لگا کر حملے کرنے، اپنی شناخت چھپانے اور فرار ہونے کی خصوصی تربیت دی گئی۔
    صرف 25 ہزار روپے کے عوض غداری:
    گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ تنظیم نے اسے محض 25 ہزار روپے کی معمولی رقم کے عوض اپنے ہی بلوچ بھائیوں کے خلاف استعمال کیا۔ اس نے بتایا کہ وہ خضدار، بیلہ، نال اور سنارو کے مختلف کیمپوں سے جڑی دہشت گرد کارروائیوں میں براہِ راست شریک رہا ہے۔ اس کے اعتراف کے مطابق، خضدار پولیس چیک پوسٹ پر کیے گئے ایک حملے کے دوران دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آ کر دو معصوم شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔
    حبیب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ’بی وائی سی‘ (BYC) کے دھرنوں کے دوران سیکیورٹی اداروں کی نظر میں آیا، جس کے بعد انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اسے دبوچ لیا گیا۔
    گرفتار دہشت گرد نے بتایا کہ تنظیم غریب اور بے روزگار نوجوانوں کو مالی مشکلات کا فائدہ اٹھا کر پھنساتی ہے۔ ابتدا میں انہیں سنہرے خواب دکھائے جاتے ہیں، لیکن ایک بار شامل ہونے کے بعد انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے تاکہ وہ واپس نہ جا سکیں۔ اس نے انکشاف کیا کہ جو شخص بھی تنظیم کو چھوڑنے کی کوشش کرتا ہے، اسے بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے۔ کیمپوں کے اندر خوراک کا بھی کوئی مناسب انتظام نہیں ہوتا اور دہشت گرد قریبی دیہاتوں میں لوٹ مار کر کے اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں۔
    سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کے انکشافات سے کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک، مالی معاونت اور اندرونی سازشوں کے حوالے سے انتہائی اہم شواہد ہاتھ لگے ہیں، جن کی روشنی میں مزید کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

    Related Posts

    ضلعی کنٹیجنسی پلاننگ اجلاس جاری

     عبدالصمد خان کی مثالی قیادت، پولیس جوانوں کے حوصلے بلند

    مریم نواز نے سیدہ نوشین افتخار اور ذیشان رفیق میں  صلح کروا دی

    مقبول خبریں

    مریم نواز نے سیدہ نوشین افتخار اور ذیشان رفیق میں  صلح کروا دی

    ہندوستان کے بعد نیپال میں بھی پیپر لیک پر ہنگامہ، جین زی کا احتجاج بالین شاہ حکومت کے لیے بنا چیلنج

    نیٹ پیپر لیک کے معاملے پر ’فاسٹ ٹریک کورٹ‘ کی سماعت پہلے دن ہی ملتوی، سی بی آئی کے وکیل نہیں ہوئے پیش

    ’امت شاہ جواب دو، لاٹھی کا حساب دو‘، پارلیمنٹ احاطہ میں اپوزیشن پارٹیوں کا مظاہرہ

    کشمیریوں پر تشدد ‘بنتا ہے’ کہہ کر جواز پیش کرنا افسوسناک، محبوبہ مفتی معافی مانگے: عمر عبداللہ

    بلاگ

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.