سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
تحصیل بار ایسوسی ایشن ڈسکہ کے سابق صدر رانا خالد عباس شہید اور تھانہ سٹی ڈسکہ کے دوہرے قتل میں ملوث سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ شہزاد محمود وڑائچ کے ورثاء کے مابین صلح طے پاگئی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت گوجرنوالہ ڈویژن کے جج نے دیت کی رقم کا تخمینہ لگانے کے لئے مذکورہ بار کے سابق صدر رانا خالد عباس شہید کے حقیقی ورثاء کی فہرست تحصیلدار ڈسکہ سے طلب کر لی ہے۔یاد رہے کہ 25 مئی 2015ء کو تھانہ سٹی ڈسکہ کے سابق ایس ایچ او شہزاد محمود وڑائچ نے اس وقت کے مذکورہ بار کے صدر رانا خالد عباس اور بار ممبر عرفان چوہان کو تھانہ کے احاطہ میں بے دردی سے شہید۔ کردیا تھا اور 11 سال بعد مذکورہ بار کے سابق صدر رانا خالد عباس شہید کے ورثاء اور سابق ایس ایچ او شہزاد محمود وڑائچ کے ورثاء کے مابین صلح طے پاگئی ہے۔ پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ بار ایسوسی اس مشہور زمانہ مقدمہ کی باقاعدگی سے پیروی کرتی رہی ہے اور ہر مہینہ کی 25 تاریخ کو مذکورہ بار ایسوسی ایشن ہڑتال کرتی رہی ہے۔لیکن دوسرے بار ممبر عرفان چوہان شہید کے ورثاء میں تاحال صلح طے نہ پا سکی ہے۔

