Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل پر اربوں ڈالر کا جرمانہ: سویڈش عدالت کا تاریخ ساز فیصلہ!

      مصنوعی سورج بننے کا راستہ ہموار، چین نے بنا لیا دنیا کا سب سے بڑا میگنیٹ

      دنیا کےکروڑ پتیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، کس ملک میں سب سے زیادہ ملئنیر بنے ؟

      نمبر بتانے کا زمانہ ختم؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کس کی نیندیں اڑ گئیں؟

      اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دوحہ،امریکاایران مذاکرات میں مثبت پیش رفت ، پاکستان قطر کی تصدیق، صدر ٹرمپ دوبارہ فوجی کارروائی کےحق میں نہیں ، جے ڈی وینس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد+دوحہ+تہران:پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق دوحہ میں پاکستان اور قطر کے ثالثوں نے امریکا اور ایران کے مذاکرات کاروں سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
    وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں سوئٹزرلینڈ مذاکرات اور اسلام مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کے بعد ہو گا۔
    قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور قطر کے ثالثوں نے بدھ کو امریکا اور ایران کے مذاکرات کاروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں مکمل کر لی ہیں۔
    بیان میں کہا گیا ہے کہ برگن سٹاخ سربراہی اجلاس کے نتائج کی بنیاد اور ’اسلام آباد مفاہمت یادداشت‘ سے متعلق اُمور پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

    Qatar & Pakistan mediators concluded separate meetings with the US & Iranian negotiators in Doha today, with positive progress made on issues related to the Islamabad Memorandum of Understanding, building on the outcomes of the Lake Lucerne Summit. The parties agreed to continue…

    — د. ماجد محمد الأنصاري Dr. Majed Al Ansari (@majedalansari) July 1, 2026


    قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق فریقین نے آئندہ عرصے میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور ایرانی کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کے بعد بات جلد از جلد دوبارہ مذاکرات کیے جائیں گے۔
    امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کسی واضح اور متعین مقصد کے بغیر ایران میں فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔
    بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ’میں جس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں وہ یہ ہے کہ صدر ٹرمپ ہماری فوج کو دوبارہ وہاں بھیجنے کے خواہشمند نہیں ہیں، جب تک کہ ایسا کرنا ناگزیر نہ ہو جائے۔‘
    امریکی نائب صدر نے خبردار کیا کہ ایران کی جانب سے اپنے جوہری پروگرام کی بحالی یا تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوئی بھی کوشش واشنگٹن کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔
    وینس نے تصدیق کی کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات ’اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں‘ اور اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکی انتظامیہ اب بھی ’نیک نیتی‘ کے ساتھ ان مذاکرات پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔

    Related Posts

    یو اے ای کا بڑا اعلان: مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ‘ویزا آن ارائیول’ کی سہولت، پاکستانیوں کے لیے بھی اہم اپ ڈیٹ!

    امریکی سی ہاک ہیلی کاپٹر تباہ ، تین اہلکار بچا لئے گئے ، ایک لاپتہ کی تلاش جاری

    پاکستان اور سعودی عرب کا کرکٹ اتحاد: ویژن 2030 کے تحت جدید ترین اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان

    مقبول خبریں

    یو اے ای کا بڑا اعلان: مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ‘ویزا آن ارائیول’ کی سہولت، پاکستانیوں کے لیے بھی اہم اپ ڈیٹ!

    امریکی سی ہاک ہیلی کاپٹر تباہ ، تین اہلکار بچا لئے گئے ، ایک لاپتہ کی تلاش جاری

    پاکستان اور سعودی عرب کا کرکٹ اتحاد: ویژن 2030 کے تحت جدید ترین اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان

    40 سال بعد کی جیت کا افسوسناک اختتام: میکسیکو میں ورلڈ کپ کے جشن کے دوران دل دہلا دینے والے واقعات

    14بچوں کی جان لینے والی غفلت: کاہنہ چھت گرنے کا ذمہ دار کون؟ رپورٹ میں اہم انکشافات

    بلاگ

    روپوال گمشدگی کیس: حقیقت یا خوفناک اتفاق؟

    ’’امن معاہدہ کا مستقبل ‘‘ میاں حبیب کے کالم سے اقتباس

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.