نوشہرہ انورزیب خان
ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ 10 محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے روٹس کی بذاتِ خود نگرانی کر رہے ہیں مرکزی کنٹرول روم کا دورہ،سکیورٹی سے متعلق آگاہی حاصل کی، 10 محرم الحرام کے موقع پر ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ ماتمی جلوسوں کے روٹس پر بذاتِ خود موجود ہیں اور سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔اس دوران انہوں نے ماتمی جلوس کی سکیورٹی کے حوالے سے فیلڈ میں موجود افسران سے بریفنگ لی اور زمینی صورتحال سے متعلق تفصیلی آگاہی حاصل کی۔ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس لائن میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ کنٹرول روم میں نصب سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کے ذریعے جلوسوں کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ سکیورٹی میں کوئی نرمی نہ برتی جائے، شرکاء کے ساتھ احترام سے پیش آئیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہیں۔نوشہرہ پولیس ضلعی انتظامیہ اور عزاداروں کے تعاون سے یومِ عاشور کے پرامن انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔

