Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’’کماؤ پوت‘‘ پر سب سے زیادہ ٹیکس،آئی ٹی سیکٹر پر ٹیکس میں 300 فیصد اضافے کا امکان؛ برآمدی نمو متاثر ہوسکتی ہے

      پیٹرول پمپس پر 200 لیٹر سے زیادہ ڈیزل فروخت کرنے پر پابندی عائد

      ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت: ‘آئی ایچ اے-230’ بیلسٹک میزائل ترک بری فوج میں شامل

      ناسا کا آرٹیمسIII مشن کے لیے خلابازوں کا اعلان ، چاند پر لینڈنگ ٹیکنالوجی کی پریکٹس کرینگے

      421 گاڑیوں کا مالک ’ماسٹر مائنڈ‘موٹر سائیکل سوار ڈیفالٹر گرفتار، 2 ملین سے زائد جرمانہ عائد!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا میں رہائش پذیر مسلمان تارکین وطن کو وسطی افریقا منتقل کرنیکا فیصلہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تارکینِ وطن کی ملک بدری کے حوالے سے ایک انتہائی غیر معمولی اور متنازعہ منصوبہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت امریکا میں پناہ کے متلاشی متعدد افراد، بشمول ایرانی شہریوں کو اپنے آبائی وطن بھیجنے کے بجائے ’سینٹرل افریقہ ریپبلک‘ (وسطی افریقی جمہوریہ) بھیجا جا رہا ہے۔
    بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، اس منصوبہ بندی کے تحت ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں ایسی ایرانی خواتین بھی شامل ہیں جنہیں واپسی کی صورت میں ایران میں سخت تشدد اور انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان خواتین کی وکیل، ایملی ٹراسٹل کے مطابق، ان میں سے ایک خاتون نے عیسائیت قبول کر رکھی ہے جبکہ دوسری جمہوریت نواز سرگرم کارکن ہے؛ دونوں کو نومبر 2024 میں امریکا میں داخلے کے وقت حراست میں لیا گیا تھا اور انہوں نے یہاں سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور وسطی افریقی جمہوریہ کے درمیان ایک خفیہ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت یہ افریقی ملک امریکا سے ڈی پورٹ کیے جانے والے تارکینِ وطن کو قبول کرنے پر رضامند ہوا ہے۔ واضح رہے کہ سینٹرل افریقہ ریپبلک خود طویل عرصے سے شدید سیاسی عدم استحکام، پُرتشدد تنازعات اور معاشی بدحالی کا شکار ہے۔
    اس معاملے سے واقف ایک عہدیدار کے مطابق، اس نئے معاہدے کے تحت پہلی پرواز کے ذریعے تقریباً 20 افراد کو وسطی افریقہ بھیجا جا رہا ہے۔ ان افراد میں صرف ایرانی ہی نہیں، بلکہ شامی اور افغان شہری بھی شامل ہیں۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ ان متاثرین کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کے لیے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔
    اس معاملے پر امریکی محکمۂ خارجہ اور سینٹرل افریقہ ریپبلک کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور قانونی ماہرین کی جانب سے اس پیش رفت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، کیونکہ ایک ایسے ملک میں تارکینِ وطن کو بھیجنا جو خود شدید بحران کا شکار ہے، بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا جا سکتا ہے۔

    Related Posts

    بھارت اور فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے

    دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ

    بریانی سے ’کنکھجورا‘ برآمد؛ معروف ریسٹورنٹ کو بھاری جرمانہ

    مقبول خبریں

    بھارت اور فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے

    دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ

    بریانی سے ’کنکھجورا‘ برآمد؛ معروف ریسٹورنٹ کو بھاری جرمانہ

    ایک اور عالمی اعزاز، پاک فوج کے نام

    سرکاری ٹرانسپورٹ پر مفت سفر بند

    بلاگ

    حالیہ انتخابات اور حکمت عملی کا فقدان

    مصنوعی ذہانت کی پوشیدہ قیمت: پانی اور بجلی ہر سوال کا جواب، لیکن کتنے پانی اور کتنی بجلی کی قیمت پر؟

    بادشاہ پریشانی میں ہے: پاکستان کی آم کی فصل کیوں سکڑ رہی ہے؟

    ’’مہنگائی کی بلند ترین سطح اور بجٹ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    سفید کوٹ، زندہ ضمیر اور دھڑکتے دل،، ڈاکٹر احمد نعمان اور خدمتِ انسانیت کی روایت،قوموں کی اصل طاقت دیانت دار اور دردِ دل رکھنے والے ڈاکٹرز ، مسیحا پروفیسر جواد ظہیر مرحوم کے تبادلہ کی وجوہات ،احمد نعمان کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر طارق شکور ، ڈاکٹر فہد اور ڈاکٹر احمد طارق مریضوں کے مسیحا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.