Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ناسا کا آرٹیمسIII مشن کے لیے خلابازوں کا اعلان ، چاند پر لینڈنگ ٹیکنالوجی کی پریکٹس کرینگے

      421 گاڑیوں کا مالک ’ماسٹر مائنڈ‘موٹر سائیکل سوار ڈیفالٹر گرفتار، 2 ملین سے زائد جرمانہ عائد!

      بھارتی فضاؤں پر خاموش خطرہ؟ پڑوسی ممالک میں جی پی ایس سپوفینگ مراکز کا انکشاف

      ٹرمپ کو جھٹکا، امریکی عدالت نے ایچ ون بی (H-1B ) ویزا کی درخواست کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس وصولی روک دی

      ایلون مسک تاریخ کے پہلے ‘ٹریلینر’ بننے کو تیار؟ دولت کا حجم ہوش اڑا دینے کے لیے کافی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں: پنجاب حکومت کا 100 ارب کی اسکالرشپس اور 50 ارب کے لیپ ٹاپس دینے کا فیصلہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (نمائندہ خصوصی)
    وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کا آئندہ مالی سال کا تعلیمی بجٹ گزشتہ سال کی طرح ‘تاریخ ساز’ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سال تقریباً 150 ارب روپے کا ڈویلپمنٹ بجٹ لایا جا رہا ہے۔
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے بتایا کہ یونیورسٹیز کے لیے 24 ارب اور کالجز کے لیے 42 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا جائے گا۔ 300 نواز شریف سکول آف ایمینینس اور 5 دانش سکولز بنائے جائیں گے جبکہ مختلف اضلاع میں ‘سنٹر آف ایکسیلینس فار ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن’ قائم کیے جائیں گے۔

    وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ اساتذہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 50 ہزار ‘کروم بکس’ تقسیم کی جائیں گی جبکہ گوگل سرٹیفائیڈ ٹریننگ کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔ طلباء کے لیے لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال 50 ارب روپے کے لیپ ٹاپ اور 100 ارب روپے تک کی اسکالرشپس دی جائیں گی، جس سے ایک لاکھ سے زائد طلباء مستفید ہوں گے۔
    رانا سکندر حیات نے گزشتہ برس کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک تعلیمی سال میں 12 ہزار ایڈیشنل کلاس رومز، 8 ہزار باؤنڈری والز اور 7 ہزار ٹائلٹ بلاکس مکمل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انفراسٹرکچر میں یہ پیش رفت گزشتہ ادوار کے مقابلے میں تقریباً 600 فیصد زیادہ ہے، جو وزیراعلیٰ پنجاب کی تعلیم پر خصوصی توجہ کا نتیجہ ہے۔وزیر تعلیم نے عزم ظاہر کیا کہ معیارِ تعلیم میں بہتری کا سفر جاری رہے گا اور نئے مالی سال میں بھی تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

    Related Posts

    پولیس  ٹیم کی محرم الحرام کے حوالے سے مشترکہ موک ایکسرسائز

    دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان جاں بحق

    قرضوں کی دلدل میں دھنستا پاکستان: 10 ماہ میں ملکی قرضوں کا حجم 81 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا

    مقبول خبریں

    قرضوں کی دلدل میں دھنستا پاکستان: 10 ماہ میں ملکی قرضوں کا حجم 81 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا

    بنگلہ دیش نے دنیا کو حیران کردیا ، اکیس سال بعد پہلی بار ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیا کو شکست دے دی

    ناسا کا آرٹیمسIII مشن کے لیے خلابازوں کا اعلان ، چاند پر لینڈنگ ٹیکنالوجی کی پریکٹس کرینگے

    بڑی خوشخبری: قومی بچت اسکیموں کے منافع میں زبردست اضافہ، شہریوں کی چاندی!

    امریکا اور ایران آپسی حملوں کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

    بلاگ

    ’’مہنگائی کی بلند ترین سطح اور بجٹ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    سفید کوٹ، زندہ ضمیر اور دھڑکتے دل،، ڈاکٹر احمد نعمان اور خدمتِ انسانیت کی روایت،قوموں کی اصل طاقت دیانت دار اور دردِ دل رکھنے والے ڈاکٹرز ، مسیحا پروفیسر جواد ظہیر مرحوم کے تبادلہ کی وجوہات ،احمد نعمان کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر طارق شکور ، ڈاکٹر فہد اور ڈاکٹر احمد طارق مریضوں کے مسیحا

    تیل، طاقت اور تباہی کے سو دن

    اورہمارے نوجوان اپنے مستقبل سے آخر مایوس کیوں

    طوفان کے بعد کے رنگ 

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.