Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      تھانوں میں نیا انقلابی نظام: بایومیٹرک تصدیق کے بغیر اب کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی

      پی آئی اے کی ملکیتی ملکی و غیرملکی اربوں کی جائیدادیں نئے مالکان کے حوالے ،

      جاپان میں بڑھی رشتوں میں دھوکے بازی ، تیار کرلی منفرد اسمارٹ برا ، صرف پارٹنر کے فنگر پرنٹ سے کھلے گا ہُک!

      بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ: سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل، قیمت 55 ہزار ڈالر تک گرنے کا خدشہ،آخری امید پاکستان؟

       کیاایپل کے سمارٹ گلاسز کا انتظار لمبا ہوگا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں بڑی کارروائی، 27 خوارج واصل جہنم،صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی: انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے جانے والے آپریشنز کے تسلسل میں سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 27 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
    بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ عناصر متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق اس گروہ کے خاتمے سے میران شاہ میں ممتاز شخصیت شہید ملک سیف اللہ داوڑ کی ٹارگٹ کلنگ کا بدلہ لے لیا گیا ہے اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔
    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں چھپے ہوئے باقی ماندہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن "عزمِ استحکام” کے مطابق دہشت گردی کے خلاف اپنی بھرپور مہم جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور معاونت سے چلنے والی دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

    صدر اور وزیراعظم کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
    ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 27 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ شہید ملک سیف اللہ داوڑ کے قاتلوں کے خلاف کامیاب آپریشن دہشت گردی کے خلاف جاری قومی جدوجہد میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
    صدر زرداری نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔
    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 27 فتنۃ الخوارج دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔
    وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے اور فتنۃ الخوارج سمیت ان کے سرپرستوں کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے۔ انہوں نے شہید ملک سیف اللہ داوڑ کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
    شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ "عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    Related Posts

    کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل، اسلحہ برآمد

    "نیب کی بڑی کامیابی: ماریشس میں بحریہ ٹاؤن سے منسلک 45 لاکھ ڈالر کے اکاؤنٹس منجمد”

    سالانہ حضرت امام حسینؑ امن کانفرنس کا انعقاد

    مقبول خبریں

    منجمد اثاثے ریلیز ہونگے نہ امریکی فوج کا انخلا ، ٹرمپ، خطے میں امریکی اڈے، اسرائیلی اثاثے اب جائز ہدف ہیں، قالیباف

    کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل، اسلحہ برآمد

    "نیب کی بڑی کامیابی: ماریشس میں بحریہ ٹاؤن سے منسلک 45 لاکھ ڈالر کے اکاؤنٹس منجمد”

    سفید کوٹ، زندہ ضمیر اور دھڑکتے دل،، ڈاکٹر احمد نعمان اور خدمتِ انسانیت کی روایت

    "پی سی بی کا نیا ‘آپریشن کلین اپ’:سرفراز کی چھٹی ، کیا یونس خان کا جادو ٹیم کو بحران سے نکال پائے گا؟”

    بلاگ

    سفید کوٹ، زندہ ضمیر اور دھڑکتے دل،، ڈاکٹر احمد نعمان اور خدمتِ انسانیت کی روایت

    تیل، طاقت اور تباہی کے سو دن

    اورہمارے نوجوان اپنے مستقبل سے آخر مایوس کیوں

    طوفان کے بعد کے رنگ 

    پیاس نے 50 زندگیاں نگل لیں،واقعہ دنیا کو بڑا سبق دے گیا،پانی ضائع کرنے والوں کے لیے لمحۂ فکریہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.