مری (راشد مغل سے)
حضرت سید بابا لعل حسین شاہ قلندر سرکار سوراسی سیداں کا سالانہ عرس مبارک حسبِ روایت 8 جون سے شروع ہو کر 15 جون تک جاری رہے گا۔ 8 روزہ جس میں ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مریدین عرس کی تقریبات میں شرکت کرینگے ملک بھر سے زائرین کی بس گی۔ ہمیشہ کی طرح زائرین کے لیے مختلف مقامات پر لنگر کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ زائرین کی حفاظت کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے جامع انتظامات کرے گی۔عرس کے دوران صرف دینی محافل منعقد کی جائیں گی۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام معز مہمانوں سے گزارش ہے کہ وہ دربار انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

