سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) دوست محمد کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لائسنس ہولڈرز و منتظمین کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، بین المسالک ہم آہنگی، رواداری، باہمی احترام اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے ضلع سیالکوٹ میں محرم الحرام کے تمام پروگراموں کو پرامن، منظم اور عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم بشیر، ایڈیشنل ایس پی حسیب، کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر چیمہ، انچارج سیکورٹی برانچ حافظ سعید ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لائسنس ہولڈرز و منتظمین کا خصوصی اجلاس

