Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      تھانوں میں نیا انقلابی نظام: بایومیٹرک تصدیق کے بغیر اب کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی

      پی آئی اے کی ملکیتی ملکی و غیرملکی اربوں کی جائیدادیں نئے مالکان کے حوالے ،

      جاپان میں بڑھی رشتوں میں دھوکے بازی ، تیار کرلی منفرد اسمارٹ برا ، صرف پارٹنر کے فنگر پرنٹ سے کھلے گا ہُک!

      بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ: سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل، قیمت 55 ہزار ڈالر تک گرنے کا خدشہ،آخری امید پاکستان؟

       کیاایپل کے سمارٹ گلاسز کا انتظار لمبا ہوگا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مہنگائی کے خلاف ایپکا سکھر کا احتجاجی مظاہرہ، تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کا مطالبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    سکھر ( رپورٹ/عبد الرحمان راجپوت )
    آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ضلع سکھر کی جانب سے ملازمین کے مطالبات منظور نہ کیے جانے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پاپولیشن ڈپارٹمنٹ سکھر کے سیکڑوں مرد و خواتین ملازمین نے محمد بن قاسم پارک سے سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دے کر شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے اور ریلی کی قیادت ایپکا سندھ کے صوبائی صدر مقبول حسین مہر کر رہے تھے، جبکہ دیگر رہنماؤں میں علی مردان شیخ، محمد پناہ مہر، عبدالمجید جسکانی (صدر آل پاکستان ورکرز فیڈریشن سکھر ڈویژن)، محمد علی، اشرف خان جتوئی، پناہ سومرو، میڈم آسیہ بیگم، شاہد حسین بھٹو، ریاض حسین شاہ، محمد حنیف چاچڑ، نثار احمد میمن اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے اور سرکاری ملازمین شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے باعث موجودہ تنخواہیں ملازمین اور ان کے خاندانوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہو چکی ہیں۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 200 فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ وہ مہنگائی کے اثرات کا مقابلہ کر سکیں۔رہنماؤں نے مزید مطالبہ کیا کہ ملازمین کے سروس اسکیلز کو اپ گریڈ کیا جائے اور انہیں ٹائم اسکیل کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ مختلف محکموں کے ملازمین کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے خدمات انجام دینے والے کنٹریکٹ اور کچے ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے تاکہ ان کے روزگار کو تحفظ حاصل ہو اور وہ ذہنی سکون کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

    Related Posts

    تیسراون ڈے.آسڑیلیاکو4وکٹوں سےشکست.سیریزپاکستان کے نام

    سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن (سگا) کی 54ویں سالگرہ کی تقریب

    تھانوں میں نیا انقلابی نظام: بایومیٹرک تصدیق کے بغیر اب کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی

    مقبول خبریں

    تیسراون ڈے.آسڑیلیاکو4وکٹوں سےشکست.سیریزپاکستان کے نام

    بل پلٹی کی بطور قائم مقام ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس تقرری،نیویارک ٹائمز نے قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

    امریکا میں 60 سال بعد خطرناک ‘گوشت خور پیراسائٹس کا حملہ: ٹیکساس میں ہنگامی صورتحال نافذ

    مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک بار پھرجینیوا روانہ

    پی آئی اے کی ملکیتی ملکی و غیرملکی اربوں کی جائیدادیں نئے مالکان کے حوالے ،

    بلاگ

    بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور عوامی بے چینی

    پنجاب پولیس: میرٹ، مداخلت اور تبادلوں کی سیاست کے درمیان جاری کشمکش

    تصویریں دھندلی کیوں تھیں 

    اور اف ہمارے ملک میں یہ پروٹوکول

    جب ویزا، ووٹ سے زیادہ اہم ہو جائے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.