خان پور( رانا عبدالغفارراجپوت تحصیل رپورٹر ) ڈی ٹی او محمد ساجد نے کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ مد نظر رکھیں کہ آپ کے پیارے گھر پر آپ کے منتظر ہیں ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انچارج ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ شہباز گجر اور پرنسپل فرحان عامر کے ہمراہ رینجرز انسیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں طلباء و طالبات اور رینجرز افسران و اہلکاروں نے بھی شرکت، انہوں نے کہا کہ شاہرات پر سفر کرتے ہوئے کبھی بھی اوور سپید ڈرائیونگ نہ کریں منزل پر نہ پہنچنا تاخیر سے پہنچنا بہتر ہے، اسی طرح اوور لوڈنگ سے بچا جائے، سڑکوں پر ٹریفک سائنز کی پابندی کریں، ڈرائیونگ لائسنس ہمیشہ ساتھ رکھیں، لین لائن کی پابندی کو یقینی بنائیں اور کبھی بھی ڈرائیونگ کے دوران اپنے حقوق پر زیادہ فوکس نہ کریں بلکہ اپنے فرائض کو سامنے رکھیں اگر اسی طرح کا رویہ اختیار کیا جائے تو یقنیناً حادثات میں کمی واقع ہو گی یاد رکھیں دوران ڈرائیونگ مد نظر رکھا کریں کے گھر پر آپ کے پیارے اپ کی راہ تک رہے ہوتے ہیں ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔

