سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) سیالکوٹ پولیس کا اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر گم ہونے والے 10 کمسن بچوں کو سیالکوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے والدین اور اہل خانہ سے ملا دیا۔سیالکوٹ پولیس والدین سے گزارش کرتی ہے کہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور ان کی سرگرمیوں سے باخبر رہیں اور کم سن بچوں کو اکیلے باہر جانے سے گریز کروائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

