سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ کے علاقہ لالو کوٹ کبڈی میچ میں ہنگامہ ممبر صوبائی اسمبلی میچ چھوڑ کر چلے گئے۔بتایا گیا ہے کہ لالو کوٹ میں کبڈی کے میچ کا اہتمام کیا گیا تھا اور اس میچ میں علاقہ کے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) رانا منان اور ان کے ساتھ مہمان خصوصی تھے کا میچ کا آغاز ہوتے ہی چند خواتین بھی میچ والی گراونڈ میں داخل ہو گئیں اور ان خواتین نے احتجاج کرنا شروع کر دیا اور مذکورہ ممبر صوبائی اسمبلی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور کہا کہ کبڈی میچ میں ایک مبینہ قتل کے ملزمان کو میچ میں مہمان خصوصی بنایا ہوآ ہے جبکہ احتجاج کے دوران احتجاجی خواتین اور میچ کی انتظامیہ و شرکاء کے درمیان تصادم شروع ہو گیا اور کئی افراد زخمی ہو گئے اور مذکورہ ایم پی اے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میچ چھوڑ کر سیکورٹی کے ساتھ فرار ہو گئے اور میچ ملتوی کر دیا گیا۔

