ہنگورجہ: رپورٹ فياض محسن سولنگي

ہنگورجہ کے قریب گاؤں واٹیا کی رہائشی خاتون ثانیہ اپنے شوہر عظیم واٹیا کے ہمراہ سٹی پریس کلب ہنگورجہ پہنچ کر صحافیوں کے سامنے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی چند ماہ قبل میرے والدین نے اپنی رضامندی سے عظیم ولد مکھن واٹیا کے ساتھ کرائی تھی۔انہوں نے الزام لگایا کہ اب میری والدہ فہمیدہ اور والد خالد حسین نوناری، جو محراب پور کے رہائشی ہیں، زبردستی طلاق دلوا کر مجھے کسی اور جگہ رقم کے عوض فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ثانیہ اور عظیم نے ایس ایس پی خیرپور، ایس ایچ او ہنگورجہ اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور انصاف دلایا جائے۔

