جیکب آباد رپورٹ مجیب کھوسو
جیکب آباد: سابق نگراں وزیراعظم سردار محمد میاں سومرو کی بہن اور سسٹر آف سٹی ملیحہ سومرو نے سول اسپتال جیکب آباد کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر واجد علی بھٹو اور دیگر ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور اسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیںدورے کے دوران میڈم ملیحہ سومرو نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے مریضوں سے علاج معالجے، ادویات کی دستیابی اور اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

