لودھراں بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
گھریلو جھگڑے پر شہری نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی
تفصیلات کے مطابق پیر والہ پھاٹک، لودھراں میں گھریلو جھگڑے کے باعث ایک شخص نے مبینہ طور پر خود کو پھندے سے لٹکا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں پولیس کی نگرانی میں نعش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں منتقل کر دیا گیا

