میلسی (تحصیل رپورٹ) سجاد سحر)
محمد حمزہ مغل چیرمین حمزہ مغل ریلیف فاونڈیشن نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ ۔ اس عیدالاضحی پر جس مثالی انداز، غیر معمولی محنت، بہترین حکمتِ عملی اور تاریخی جذبۂ خدمت کے ساتھ صفائی کا نظام سنبھالا گیا، وہ واقعی میلسی کی تاریخ کا ایک روشن، سنہری اور یادگار باب بن چکا ہے۔ قربانی کے جانوروں کی الائشوں کی بروقت تلفی، شاپنگ بیگز کی تقسیم، فوری ویسٹ کلیکشن اور دن رات مسلسل محنت نے ثابت کر دیا کہ اگر نیت صاف ہو، قیادت مخلص ہو اور ٹیم جذبۂ خدمت سے سرشار ہو تو ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔عامر دلدار مغل اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ عیدالاضحی پر ہزاروں شہریوں کو بیماریوں، آلودگی، ذہنی اذیت اور ماحولیاتی خطرات سے محفوظ رکھ کر انسانیت کی حقیقی خدمت انجام دی ہے۔یہ وہ خاموش ہیروز ہیں جنہوں نے شدید گرمی، مسلسل مشقت اور عید کے دنوں میں بھی اپنی خوشیوں کو پسِ پشت ڈال کر عوام کی خدمت کو ترجیح دی۔

