Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈھائی سیکنڈ میں 96 کلومیٹر فی گھنٹہ اسپیڈ، فراری کی پہلی الیکٹرک گاڑی ’لوس‘ لانچ ، قیمت اور خصوصیات جانئیے

      جدید ٹیکنالوجی کا  انقلابی استعمال،ڈرونز کے ذریعے حجاج کرام تک ادویات اور طبی سامان کی فراہمی 

      تاریخ کا پہیہ گھوم گیا: غلامی کو جائز قرار دینے پر پوپ لیو XIV کی معافی ،ویٹیکن نے AI کو نئی غلامی قراردیدیا،”میگنیفیکا ہیومینٹس” جاری

      پوپ لیو XIV کی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کو سخت وارننگ، AI artificial inteligence پر پہلا ’’انسائیکلوکل‘‘ جاری

      اے ٹی ایم فراڈ : اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو بڑا حکم جاری کردیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عید الاضحیٰ پر ‘ستھرا پنجاب’ کا ریکارڈ: 103 فیصد ٹارگٹ مکمل، صوبہ بھر میں صفائی کا مثالی آپریشن

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: عید الاضحیٰ کے پہلے روز پنجاب بھر میں صفائی اور سیکیورٹی کا ایک تاریخی اور کامیاب آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی براہِ راست نگرانی میں ‘ستھرا پنجاب’ اور ‘سیف سٹی اتھارٹی’ کے باہمی اشتراک سے 1200 سے زائد قربان گاہوں سمیت پورے صوبے میں صفائی کا 103 فیصد ٹارگٹ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔
    ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور فیلڈ میں متحرک انتظامیہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عید کے دن بھر صفائی اور سیکیورٹی آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی۔ ان کے حکم پر تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز شدید گرمی کے باوجود فیلڈ میں موجود رہے اور ہر قدم پر آپریشن کی نگرانی کی۔ سیف سٹی اتھارٹی نے ڈرون کیمروں اور سی سی ٹی وی کی مدد سے گنجان آباد علاقوں اور تنگ گلیوں میں آلائشوں کی موجودگی کی فوری نشاندہی کی، جس کے بعد ستھرا پنجاب کے ورکرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں ٹھکانے لگایا۔
    اس آپریشن کے دوران عید کے پہلے روز ایک لاکھ 20 ہزار ٹن سے زائد ویسٹ کولیکشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ ستھرا پنجاب کے ورکرز نے تقریباً 19 لاکھ کلومیٹر کے وسیع رقبے کو کور کیا اور ایک ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو دھو کر صاف کیا۔ آپریشن کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صوبے بھر میں سوا کروڑ ڈی گریڈ ایبل (Biodegradable) پلاسٹک بیگز تقسیم کیے گئے، اور ہر قربان گاہ سے آلائشیں شام سے قبل ہی کولیکشن پوائنٹس تک پہنچا دی گئیں۔
    اس صفائی مہم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رکھا گیا، بلکہ تونسہ، میلسی اور جنوبی پنجاب کے دور دراز دیہات سمیت اوکاڑہ، قصور، بھکر، لیہ اور میانوالی جیسے تمام اضلاع میں بھی صفائی کا معیار مثالی رہا۔ دیہات کے باسیوں نے پہلی بار آلائشیں اتنی سرعت سے ہٹائے جانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
    وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چاند رات سے ہی مساجد اور عید گاہوں کی خصوصی صفائی کی گئی تھی اور انہیں عرقِ گلاب سے معطر کیا گیا تھا، جس پر شہریوں نے انتظامیہ کی فرض شناسی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی کے برعکس اس بار عید کے پہلے روز ہی شہروں اور دیہات میں صفائی کا نظام انتہائی فعال اور مستعد رہا، جس نے عوام کو تعفن اور گندگی سے نجات

    Related Posts

    آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس میں منتخب نمائندوں اور معززین کی عید ملاقاتیں

    عیدالاضحیٰ ،ٹروکوبھی صفائی مہم جاری

    ”اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو، نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہوجائے“ معروف شاعر ڈاکٹر بشیر بدر انتقال کر گئے

    مقبول خبریں

    آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس میں منتخب نمائندوں اور معززین کی عید ملاقاتیں

    ”اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو، نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہوجائے“ معروف شاعر ڈاکٹر بشیر بدر انتقال کر گئے

    بارشیں ہی بارشیں، شہریوں نے مری کا رخ کرلیا، 10 دن تک بارشوں کی پیشگوئی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کامیاب سرجری، ہسپتال سے چھٹی کے بعد گھر منتقل

    مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا اثر: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کا اضافہ

    بلاگ

    عطائیت کا ناسور: مریض، ڈاکٹر اور نظامِ صحت کب تک یرغمال؟

    قربانی یا آلودگی؟ عید پر صحتِ عامہ کو درپیش خطرات عید قرباں: عبادت بھی، صحت کی آزمائش بھی

    ہم کب سیکھیں گے؟

    ”پاکستانی تاریخ کے سپیڈبریکر “ میاں حبیب کا کالم

    حج — کس کو بلاوا آیا اور کس کا حج قبول ہوا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.