وادی سون نوشہرہ ڈسٹرکٹ خوشاب امجد شہزاد
وادی سون اوچھالا موڑ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 نوشہرہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عبدالرحمن ولدصالح محمد لوہارسکنہ سوڈھی جیوالی اور محمد ندیم ولد سکندر حیات سکنہ مردوال شامل ہیںریسکیو 1122 نوشہرہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔

