کراچی :کوکین گینگ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی مبینہ ناساز طبیعت کے باعث ایس آئی یو ٹی اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔
ڈی آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوئی نے سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا، خط کے مطابق ملزمہ کے خلاف 23 مقدمات درج ہیں، ملزمہ کو سینٹرل جیل سے ایس آئی یو ٹی منتقل کرنے کیلئے سخت سیکیورٹی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنکی کو مبینہ طور پر گردوں میں شدید درد ہوا تھا۔
جیل حکام نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سیکیورٹی طلب کرلی، جیل انتظامیہ کی جانب سے کراچی پولیس چیف کو خط گزشتہ روز لکھا گیا تھا۔

