سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ سے مسلم لیگ ن کی راہنما و ممبر قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے اپنے خاوند مرتضیٰ آمین سے سے بچے اپنی تحویل میں لینے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست پر سماعت کے دوران بچوں 15 سالہ سکینہ اور 11 سالہ امام مرتضی کو جسٹس اویس احمد کی عدالت میں پیش کیاگیا جبکہ فاضل جسٹس نے میاں بیوی کو مصالحت کا موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔فاضل جسٹس نے ممبر قومی اسمبلی نوشین افتخار اور اس کے خاوند سابق ممبر قومی اسمبلی سید مرتضی امین کو اپنے ریٹائرنگ روم میں بلا لیا۔فاضل جسٹس نے والد کی جانب سے بچوں کی پرورش پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ فاضل جسٹس نے میاں بیوی کے مابین تنازعہ میں شادی برقرار رہنے کےعمل کو مثبت قرار دے دیا۔فاضل جسٹس نے عبوری طور پر دونوں بچوں کو والد کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔
سیدہ نوشین افتخار نے اپنے خاوند سے بچے اپنی تحویل میں لینے کےلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

