بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
نوشکی: این-40 آر سی ڈی شاہراہ پر بٹو کے مقام پر نامعلوم افراد نے متعدد مال بردار گاڑیوں کو روک کر انہیں آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں گاڑیاں بری طرح نذرِ آتش ہو گئی ہیں۔ زیرِ نظر ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں کے ڈھانچے سے آگ کے شدید شعلے بلند ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس تازہ واقعے کے بعد امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر کوئٹہ سے تفتان تک کی شاہراہ کو مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے انتہائی غیر محفوظ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ٹرانسپوٹرز اور تاجر برادری میں شدید تشویش پھیل گئی ہے۔

