سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے گولو پھالہ مویشی منڈی وزیر آباد روڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے بیوپاریوں اور شہریوں سے تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے منڈی میں فراہم کی جانے والی سہولیات، سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین متعلقہ افسران اور دیگر اداروں کے نمائندگان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام الناس کو صفائی ستھرائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

