حیدرآباد (رپورٹ :دلدار علی بلال )
رکنِ سندھ اسمبلی سجاد علی سومرو کی والدہ کے انتقال پر پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نازش فاطمہ بھٹی نے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر تعزیت کی اور مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر نازش فاطمہ بھٹی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان تحریکِ انصاف سندھ پوری طرح غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

