بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور رکن بلوچستان اسمبلی نواب جنگیز مری نے کہا کہ اب وقت صرف مذمت اور روایتی بیانات کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے کا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی مخلصی ملک دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔ ایران اور امریکہ جیسے ممالک اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تو بلوچستان کے مسئلے پر بھی سنجیدہ اقدامات کیے جانے چاہئیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کے ذمہ دار سرفراز بگٹی ہیں، جو ہر واقعے کے بعد صرف مذمتی بیان دے کر راہِ فرار اختیار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی عوامی اعتماد کھو چکے ہیں اور انہیں لانے والوں کو بھی اپنی پالیسیوں پر غور کرنا چاہیے بلوچستان میں بدامنی اور بگڑتی صورتحال کے باعث بے گناہ جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔
بلوچستان کے مسئلے پر بھی سنجیدہ اقدامات کیے جانے چاہئیں ،نواب جنگیز مری

