بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز) کیچی بیگ تھانہ کوئٹہ کی حدود میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں محمد یوسف، پرویز، آصف، طاہر اور بی بی (س) جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے واقعے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے واقعے کا مقدمہ نامزد ملزمان کے خلاف درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔

