ہالا رپوٹ عامر انڑ
ھالا میں ہیومن رائٹس جسٹس اینڈ ڈیفینڈر آرگنائزیشن، ایچ آر جے ڈی او کے نئے آفس کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سماجی، سیاسی اور صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب تنظیم کے صدر رانا اکرم کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جبکہ چیف پیٹرن ایڈووکیٹ عبدالوھاب عباسی اور مرکزی چیئرمین رانا غلام نبی راجپوت نے دیگر قائدین کے ہمراہ ربن کاٹ کر نئے دفتر کا افتتاح کیا۔باس موقع پر صوبائی اور ضلعی عہدیداران، PFUJ ضلع مٹیاری کے صدر عبدالغفور میمن ادا بھائو، سئنیر صحافی نثار لغاری،ارشاد خاصخیلی،وجاہت سومرو،اعجاز بگھیو، یوتھ ونگ رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ راجپوت نظریاتی سنگت کے مرکزی چیئرمین رانا ندیم سلیم نے تنظیم کے دفتر کے لیے خصوصی تحفہ بھی پیش کیا۔

