مورو (رپورٹ محمد اسلم مغل)
مورو شہر کے کاندھڑا محلے میں تین دن پہلے دل کے دورے سے فوت ہونے والے نوجوان سنار وقاص علی میمن کے گھر میں نامعلوم مسلح افراد داخل ہو کر تالے اور کنڈے توڑ کر گھر میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا سامان، سونا، زیورات، نقد رقم، پرائز بانڈز، ڈالر اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔ اس کی رپورٹ مورو تھانے میں درج کرائی گئی ہے۔ فوت ہونے والے کے بھائی شان میمن اور آصف میمن نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مورو شہر صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا حلقہ ہے، لیکن یہ شہر جرائم کا گڑھ بن چکا ہے۔ تین دن پہلے فوت ہونے والے ہمارے بھائی وقاص علی میمن کے گھر سے لاکھوں روپے کی چوری ہو گئی۔ گھر والے بھائی کے غم میں تعزیت پر بیٹھے ہوئے تھے کہ چوروں نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیدہ دلیری سے چوری کی ہے۔ سب کچھ لوٹ کر لے گئے ہیں۔

