قاضی احمد رپورٹ: سائیں بخش لاکھو
قاضی احمد: ضلع شہید بینظیر آباد کی فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید عباس زرداری کی قیادت میں قاضی احمد شہر کے ہوٹلوں، سویٹ مارٹس، ڈیری شاپس اور اشیائے خوردونوش کی دکانوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید عباس زرداری نے بتایا کہ عوامی شکایات اور ڈپٹی کمشنر ضلع شہید بینظیر آباد کی سخت ہدایات پر قاضی احمد شہر میں 40 سے زائد دکانوں کا معائنہ کیا گیا، جہاں کوکنگ آئل، گھی، دودھ اور دیگر اشیاء میں ملاوٹ پائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ملاوٹ میں ملوث دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور انہیں سخت وارننگ جاری کی گئی ہے کہ آئندہ اگر کوئی دکاندار ملاوٹ کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دکان سیل کر دی جائے گی۔
۔

