بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کوئٹہ کے علاقے چمن ریلوے پھاٹک پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے یہ واقعات نہ صرف انسانی جانوں کا ضیاع ہیں بلکہ معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش بھی ہیں۔ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔انہوں نے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔چیئرپرسن انسانی حقوق کمیٹی نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے ۔
بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

