میلسی تحصیل ( رپورٹرسجاد سحر ) سگریٹ نوشی صحت کے لئے نقصان دہ ہے ۔والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنی اولاد پر نظر رکھیں اس کا اظہار ۔کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول۔ینگ مین سوسائٹی ۔ادارہ سوشل ویلفیر اینڈ بیت المال ۔ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن نارکوٹکس کنٹرول اور اسپائر کالج میلسی کے زیر اہتمام۔انسداد سگریٹ نوشی کے عالمی دن کے موقعہ پر اسپائر کالج میلسی میں آگاہی سیمینار کے موقعہ پر قمر عباس ہاشمی صدر بار ایسوسی ایشن نے خطاب کیا۔لیاقت گجر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار نے کہا کہ قانون موجود ہیں ان پر سختی سے عمل کرانے کی ضرورت ہے۔پروفیسر میاں محمد اطہر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج میلسی نے کہا کہ طلباء طالبات کو سگریٹ کے نقصانات سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔سید عزیزاللہ شاہ طاہر سابق صدر میلسی پریس کلب نے کہا کہ کہ سگریٹ نشہ کا گیٹ وئے ہے میڈیا اس حوالے سے اہم رول ادا کررہا ہے ۔سید نوید الحسن قطبی چیرمین ینگ مین سوسائٹی نے کہا کہ نشہ اسلام نے حرام قرار دیا ہے ۔چوہدری محمد اشفاق سی او المسلم زرعی سروسزشاہد چوہدری پرنسپل اسپائر کالج۔صادق علی صدر ینگ مین سوسائٹی نے کہا کہ ضلع میں بنی انسداد سگریٹ نوشی پر قائم کمیٹیاں اپنا کردار ادا کریں ۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر قمر خان سگو۔افتاب احمد ایکسائز انسپکٹر ۔محمد احمد کے علاوہ طلباء طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی
۔انسداد سگریٹ نوشی کے عالمی دن پر اسپائر کالج میلسی میں آگاہی سیمینار

