سکھر ( رپورٹ / عبد الرحمان راجپوت ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سکھر کے چلڈرن ہاسپٹل میں پیروں سے معذور بچوں کے علاج کے لیے قائم خصوصی کیمپ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ڈاکٹروں اور اسٹاف میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔ پرائم ہاسپٹل کی جانب سے ایس آئی سی ایچ این سکھر میں کلب فُٹ (کلب فُٹ ڈیفارمیٹی) کے مریض بچوں کے لیے خصوصی او پی ڈی کا انعقاد کیا گیا، جس میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شہزاد موسوی اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اختر سولنگی نے مجموعی طور پر 137 بچوں کا معائنہ کیا اور انہیں رجسٹر کیا گیا۔ اس موقع پر سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کر کے انہیں ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔
سید خورشید احمد شاہ کی چلڈرن ہاسپٹل میں پیروں سے معذور بچوں کے علاج کے لیے قائم خصوصی کیمپ میں شرکت

