چنیوٹ (فرحان بلال سے)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ایڈمنسٹریٹر / ایم ڈی ستھرا پنجاب چنیوٹ واثق عباس ہرل کے ہمراہ ایک تقریب میں عیدالاضحی کے سلسلہ میں ستھرا پنجاب کے ورکرز میں نئی یونیفارمز، جوتے اور دیگر سامان تقسیم کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینجر ستھرا پنجاب محمد حمزہ، محمد سلمان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صفائی عملہ شہر کی خوبصورتی اور صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، خصوصاً عیدالاضحی کے موقع پر ان کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں میں امید کرتی ہوں کہ ورکرز عیدالاضحی کے ایام میں جانفشانی کے ساتھ کام کرتے ہوئے ضلع کو صاف ستھرا رکھیں گیں ۔

