سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو ) ضلع سیالکوٹ میں 1947ء کے وقت جو تحصیلیں شامل تھیں ان تحصیلوں
میں تحصیل سیالکوٹ،تحصیل ڈسکہ،تحصیل پسرور اور تحصیل نارووال تھیں جبکہ تحصیل شکر گڑھ بعد میں شامل ہوئی تھی کیونکہ تحصیل شکر گڑھ 1947ء تک ضلع گورداسپور کی تحصیل تھی اور ضلع گورداسپور بھارت کے پاس چلا گیا تھا جس کی وجہ سے تحصیل شکر گڑھ ضلع سیالکوٹ کی تحصیل بن گئی تھی بلکہ تحصیل نارووال کو 1993ء میں ضلع کا اس وقت درجہ دے دیا گیا تھا جب سندھ کے سیاسی راہنما غوث علی شاہ نے مسلم لیگ ن کے سربراہ و سابق وزیر اعظم کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور انھوں نے نارووال کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا جبکہ ضلع سیالکوٹ کی تحصیلیں سیالکوٹ،ڈسکہ اور پسرور رہ گئی تھیں لیکن سمبڑیال کو تحصیل کا درجہ پرویز مشرف کے دور میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ چودہری پرویز الہیٰ نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی عظیم نوری گھمن کی سفارش پر دیا اور اس طرح سمبڑیال بھی ضلع سیالکوٹ کی تحصیل بن گئی اور اب ضلع سیالکوٹ کی تحصیلیں سیالکوٹ،ڈسکہ،پسرور اور سمبڑیال ہیں۔

