چنیوٹ (فرحان بلال سے)ایڈمنسٹریٹر / ایم ڈی ستھرا پنجاب چنیوٹ واثق عباس ہرل نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے عید پلان بارے بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر 3 حصوں پر مشتمل آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ، انہوں نے بتایا کہ آلائشوں کی تلفی اور ٹھکانے لگانے کے لئے شہر کے گرد 7 خندقیں کھودی گئی ہیں جبکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے عید سے ایک رات قبل شہر کو زیرو ویسٹ کر دیا جائے گا ،ضلع بھر میں 130 آگاہی کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ستھرا پنجاب ، ضلعی افسران اور انتظامیہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے آپریشن کی خود نگرانی کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو منظم طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے چنیوٹ میں 58000 ، لالیاں میں 42000 اور بھوانہ میں 40000 ماحول دوست بیگز گھر گھر تقسیم کیے جائیں گے ،عید سے قبل ضلع بھر کی مساجد میں عرق گلاب کے سپرے کروائینگے۔ عید گاہوں اور امام بار گاہوں کو عید نماز سے قبل عرق گلاب سے دھلوا رہے ہیں ۔
ضلع بھر میں 17 عارضی کلیکشن پوائنٹ بنا رہے ہیں ۔ پہلی بار ہر گلی محلہ میں ممکنہ قربانی کا سروے کروا رہے ہیں اس حساب سے وسائل فراہم کرینگے ۔ عید صفائی آپریشن مین 680 اضافی مشیںنری اور 2005 ورکر صفائی آپریشن مین حصہ لینگے ، آلائیشیوں کو سڑک کنارے یا کھلے میدان مین پھینکنے پر 50 ہزار جرمانہ ہوگا۔ آخر میں واثق عباس ہرل نے کہا کہ عید کے دنوں میں شہریوں کی شکایات کے ازالہ کے لیے کمپلینٹ نمبر جاری کر دیے گئے ہیں، شہری 1139 پر کال کریں *30 منٹ میں شکایت کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا
چنیوٹ،عید صفائی آپریشن مین 680 اضافی مشیںنری اور 2005 ورکر صفائی آپریشن مین حصہ لینگے

