بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مستونگ سوراب پنجگور تربت بیسیمہ گدر دیگر علاقوں میں ایرانی تیل بردار گاڑیوں کی جانب سے مبینہ طور پر پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینکڑوں آئل ٹینکرز اور پیٹرول سے لدی زمباد گاڑیاں مختلف گوداموں میں کھڑی کر دی گئی ہیں تاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو مہنگے داموں پیٹرول فروخت کیا جائے مختلف علاقوں س اضلاع سے آمدہ اطلاع کے مطابق پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، جبکہ متعدد پیٹرول پمپس پر تیل مکمل طور پر ناپید ہو چکا ہے۔ پیٹرول کی عدم دستیابی کے باعث عام شہری،ٹرانسپورٹرز، پمپس کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔پٹرول کی خود ساختہ بحران سے روز مرہ کی ایشیاء کئ قیمتوں میں اضافہ شروع ہوچکا ہے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئی ہیں عوامی اور سماجی حلقوں نے شدید تشویش پائی جارہی ہے
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے فوری نوٹس لینے کا اپیل کیا
ایرانی تیل بردار گاڑیوں کی جانب سے مبینہ طور پر پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کا سنسنی خیز انکشاف

