بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب) سول اسپتال کوئٹہ میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران گیارہ لاکھ 47 ہزار 87 مریضوں کی او پی ڈی کی گئی، ایم ایس عبدالہادی کاکڑ 7322 میجر 2153 سی سیکشن آپریشن کئے گئے، 1828 انجیو گرافی 2 لاکھ 2 ہزار 915 لیب ٹیسٹ کئے گئے، تھیلیسمیا کے 4985 مریضوں کا علاج کیا گیا، آنکھوں 10ہزار 837 آئی او پی ڈی کی گئی 99804 مریضوں کے سٹی سکین کئے گئے،21 ہزار 978 میڈیکو لیگل کیسز نمٹائے گئے، ان تمام تر سہولیات کے باوجود تین روز سے سول اسپتال انتظامیہ کی کردار کشی کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل سول اسپتال میں چوہوں کی ویڈیو جعلی ہے،سول اسپتال پبلک سیکٹر اسپتال ہے، اس طرح کی ویڈیوز سے مریضوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے کوئٹہ ہم تمام شعبوں میں مریضوں کو بہترین سہولیات دے رہے ہیں، ویڈیو بھارتی شہر اتر پردیش کی ہے،یہ ویڈیو جنوری دو ہزار چھبیس میں بنائی گئی تھی، انفرا اسٹرکچر میں چیلنجرز ہیں لیکن فیک ویڈیوز چلانا جائز نہیں ہے، ویڈیو شئیر کرنے کے حوالے سے ہم نے سائبر کرائم سے رجوع کیا ہے، سوشل میڈیا پیجز اور واٹس اپ گروپوں پر فیک ویڈیو چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،
سول اسپتال کوئٹہ میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران گیارہ لاکھ 47 ہزار 87 مریضوں کی او پی ڈی کی گئی

