دیر بالا (بیورو رپورٹ )ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور احمد آفریدی نے لیویز لائن دیر بالا کا دورہ کیا، جہاں لیویز فورس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ڈپٹی کمشنر نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔دورے کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا فنانس اینڈ پلاننگ ڈاکٹر صادق علی ،صوبیدار نصیراللہ خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے لیویز لائن میں قائم ڈسٹرکٹ مالخانہ، اسلحہ کوت اور دیگر اہم مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا، جبکہ لیویز فورس کے جوانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

