سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) انصاف لائرز فورم سیالکوٹ کے صدر مجسم زرخیز خان نے پاکستان تحریک
انصاف کے راہنما و صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی سیالکوٹ سعید احمد بھلی و پاکستان تحریک انصاف کے راہنماوں ریحانہ ڈار، روبا ڈار، صاحبزادہ حامد رضا، عمر جاوید گھمن، چوہدری طاہر سلطان،مہر فیصل نصیر ،شعیب احمد خان،نوید شریف اور کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شرکت کی اور اپنے احتجاج کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہے جبکہ آٹا، چینی، بجلی، گیس،پٹرول اور دیگر ضروریاتِ زندگی عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ ہم عوام کی آواز بن کر ظلم مہنگائی اور ناانصافی کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

